کہا بالائی علاقہ جات میں طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹیمیں روانہ کی جائیں
توصیف رضا گنائی
منڈی پیر پنجال یوتھ پارلیمنٹ کے صدر سید وسیم الحسن نے یہاں اپنے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ برف باری اور کڑاکے کی ٹھنڈ کے بعد دیہی علاقہ جات میں مختلف بیماریاں عروج پر ہیںاور دوسری جانب دیہی علاقوں میں کام کررہے نیشنل ہیلتھ مشن ملازمین گزشتہ کئی روز سے اپنے مسائل کو لیکر احتجاج پر ہیں جس کو لیکر عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے -۔اس ضمن میں پیر پنجال یوتھ پارلیمنٹ کے صدر وسیم الحسن نے چیف میڈیکل آفیسر پونچھ اور بلاک میڈیکل آفیسر منڈی سے اپیل کی ہے کہ وہ بالائی علاقوں میں طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے فوری طور ٹیمیں روانہ کریں جو چیک اپ کے بعد لوگوں کو بنیادی ادویات فراہم کرے ۔وسیم الحسن نے ریاست کے گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ ایم ملازمین کے مسائل اور مطالبات کا ازالہ کیا جائے ۔