’پٹیل کمپنی ٹنل کا ملبہ کلر موہڑہ کے جنگل میں ڈال رہی ہے‘

0
0

ملبے کو کسی دوسری جگہ ڈالا جائے تاکہ لوگوں کے رہائشی مکانات محفوظ رہ سکیں:عوام
افتخار جعفری/آکاش ملک
سرنکوٹ// پنچایت کلر وارڈ نمبر چار کے عوام نے پٹیل کمپنی کے تئیں سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے رہائشی جگہوں کے نزدیک ٹنل کا ملبہ ڈالے جانے پر سخت احتجاج کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کلر موہڑہ کے عوام نے پٹیل کمپنی کے ملازمین پر یہ الزام عائد کیا ہے وہ ٹنل سے نکلنے والے ملبے کو کلر موہڑہ کے جنگل میں ڈال رہے ہیں جس سے رہائشی مکانوں کو نقصانات کا خدشہ لاحق ہے۔واضح رہے کہ پٹیل کمپنی کو پرنائی ہائڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا ذمہ سونپا گیا ہے۔مقامی لوگوں نے کہا ہے کہ ٹنل سے نکالے جانے والے ملبے کو کسی دوسری جگہ ڈالا جائے تاکہ لوگوں کے رہائشی مکانات محفوظ رہ سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کے موسم میںپسیاں گرنے کا خدشہ لاحق رہتا ہے جس سے لوگوں کے دلوں میں خوف چھایا رہتا ہے۔مقامی لوگوں نے ڈپٹی کمشنر پونچھ اور ریاستی گورنر سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹنل کے ملبے کو کسی دوسری جگہ ڈالنے کے احکامات مذکورہ کمپنی کو جاری کئے جائیںتاکہ لوگوں کو اس کوئی نقصان نہ ہو۔انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ اگر اس کا حل نہ نکالا گیا تو وہ پرنائی پروجیکٹ کے سامنے دھرنے پر بیٹھ جائیں گے اور انتظامیہ کے خلاف احتجاج کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا