یوتھ نیشنل کانفرنس راجوری کا بھاجپا مخالف احتجاج ، پتلا بھی جلایا

0
0

راوندر رینہ ذہنی طور پر بیمار ہیں اور جموں میں فرقہ پرستی کی سیاست کررہے ہیں : یوتھ صدر
عمرارشدملک
راجوری یوتھ نیشنل کانفرنس راجوری نے گوجر منڈی راجوری میں بھاجپا اور اس کے ریاستی صدر راوندر رینہ کے خلاف احتجاج کیا ۔ اس موقع پر راوندر رینہ کا پتلا بھی جلانے کے ساتھ ساتھ نعرہ بازی بھی کی ۔ تفصیلات کے مطابق بھاجپا کے ریاستی صدر راوندر رینہ کے نیشنل کانفرنس مخالف بیان بازی پر راجوری میں یوتھ نیشنل کانفرنس کی اکائی نے یوتھ صدر متی الرحمان میر کی قیادت میں احتجاج کیا اور اس دوران بھاجپا کے خلاف اور راوندر رینہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی اور وہیں راوندر رینہ کا پتلا بھی جلایا ۔ اس موقع پر یوتھ این سی کے ضلع صدر راجوری متی الرحمان میر نے بتایا کہ گزشتہ دنوں سے بھاچپا ریاستی صدر راوندر رینہ کی طرف سے نیشنل کا نفر س کی قیادت کے خلاف بیان بازی سامنے آرہی ہے اور ہر بار وہ نیشنل کانفرنس کو پاکستان کا ایجنٹ قرار دیتے ہیں جبکہ ان کو ماضی یاد رکھنا چاہیے کہ نیشنل کانفرنس نے ہی ریاست کو بچایا اور بھارت کے ساتھ جوڑا ۔ انہوں نے کہا کہ رویندر رینہ ہو یا پھر بھاجپا کے دیگر لیڈران ان سب کی تحقیقات ہونی چاہیے کہی یہ سب پاکستان کے ایجنٹ تو نہیں کیونکہ ہر بات پر پاکستان نام بار بار لیا جاتا ہے تاکہ پاکستان مشہور ہو ۔ انہوں نے بتایا کہ بھاجپا کے پاس کوئی منشور نہیں ہے اس لئے کبھی مسجد مندر تو کبھی ہندو مسلم اور کبھی دفعہ 370اور35Aکا سہارا لیکر لوگوں کو گمراہ کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا کے پاس اب کوئی چارہ نہیں ہے اس لئے جموں میں لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے نیشنل کانفرنس پر الزامات عائد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھاجپا فرقہ پرست پارٹی ہے اور اس پارٹی کا مشن صرف عوام کو گمراہ کر کے اقتدار حاصل کرناہے لیکن اگر بھاجپا والوں نے نیشنل کانفرنس کی قیادت کے خلاف ایک بھی بیان دیا تو پھر خطہ پیر پنچال سے سیلاب اُٹھے گا جس میں بھاجپا ریاست سے بہہ کر لکھن پور سے اس پار ہو جائے گی ۔ اس موقع پر یوتھ نیشنل کانفرنس کے لیڈران میںتوصیف اعظم صابری، نعیم بٹ ، عاقب خان ،عرفان زری ، شعیب لون، آصف منہاس اورشاداب شاہ بھی خاص طور پر موجود تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا