علاقہ پکھر پورہ کے درجنوں گاو¿ں بر قی رو سے محروم

0
0

عوام نے کیا شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے کا مطالبہ
منظور پکھر پوری
بڈگام/پکھر پورہ// برقی رو کی نایابی اور شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی کو لیکر پکھر پورہ کے درجنوں گاو¿ں کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کو شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کیا جائے برقی رو کی نایابی کے نتیجے میں علاقہ کا بی ایس این ایل ٹاور بھی پچھلے ایک ہفتہ سے بیکار پڑا ہواہے وسطی ضلع بڈ گام کے پکھر پورہ میں برقی رو کی نایابی کے سبب درجنوں گاو¿ں گھپ اندھیرے میں ڈوب گئیں علاقہ کے لوگوں نے بتایا کہ محکمہ بجلی انہیں شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کرنے میں نا کام ہے برقی رو میں بار بار خلل اور بجلی شڈول میں غیر ضروری کٹوتی کے نتیجے میں علاقہ کا واحد بی ایس این ایل ٹاور بھی بیکا ر ہو گیا جس کی وجہ سے علاقہ میں مو بائیل سروس بھی بری طرح سے متاثر ہو گئی علاقہ کے لوگوں نے متعلقہ محکمہ سے علاقے میںشیڈول کے مطابق بجلی سپلائی کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا