ٹرین کی چھت پر سیلفی کے شوق نے نوجوان کی جان لے لی

0
0

سیلفی لیتے ہوئے اچانک فیصل ہائی ٹینشن تارسے ٹکرایا اور موقع پر ہی دم توڑگیا،ریلوے حکام
ےواین این
جمشید پور// شہر جمشیدپور میں سیلفی کے شوق نے ایک نوجوان کی جان لے لی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شہر جمشیدپور میں ایک محمد فیصل نامی 20 سالہ نوجوان ٹرین کی چھت پر سیلفی لیتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ایک خالی مال گاڑی بھارتی شہر نمپورا یارڈ جارہی تھی کہ ا±س دوران محمد فیصل اور 11 سالہ محمد نوید ٹرین کی چھت پر سیلفی لینے کے لیے پہنچ گئے، سیلفی لیتے ہوئے اچانک فیصل ہائی ٹینشن تارسے ٹکرایا اور موقع پر ہی دم توڑگیا۔دوسری جانب محمد نویدکرنٹ لگتے ہی ٹرین کی چھت سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پربھارت کی ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔بھارتی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے ٹاٹا نگر ریلوے اسٹیشن کے ڈائریکٹرایچ کے بلموچو نے حادثے کو بدقسمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ریلوے انتظامیہ انکوائری کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو اپنی زندگی خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے اور نہ ہی ٹرین کے اردگرد اور ریلوے ٹریک پر اس طرح کے خطرناک اقدام کرنے چاہیے جو ریلوے کی پراپرٹی کو نقصان پہنچائے۔انہوں نے ریلوے سیکورٹی کے حوالے سے کہا کہ ٹاٹانگر ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ریلوے سیکورٹی میں کافی حد تک بہتری لائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سرکاری ریل پولیس کے اہلکار خصوصی توجہ دے رہے ہیں کہ ٹرین کے اردگرد یا ریلوے ٹریک پر کوئی نوجوان کرتب بازی نہ کرے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی نوجوان ایسے ا سٹنٹ کرتے ہوئے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا