ادارہ اسلامیہ فاطمہ الزہراؓ سدرہ رگوڑا جموں میں تعزیتی مجلس کا انعقاد

0
114

لازوال ڈیسک
جموں// ادارہ اسلامیہ فاطمہ الزہراؓ میں آج صبح زیرصدارت صوبائی صدر مسلم پرسنل لا بورڈ و سربراہ علٰی ادارہ اسلامیہ فاطمہ الزہرا ؓ حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری ایک تعزیتی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں ریاست جموں کشمیر کی مایناز علمی شخصیت مفتی اعظم جموں کشمیر حضرت علامہ مولانا بشیر الدین مغفرت کے لئے دعائیں اور قرآن خوانی کی گئی حضرت علامہ مولانا مفتی بشیر الدین آج علی الصبح اس دار فانی کو خیرآباد کہے گئے حضرت علامہ مرحوم مغفور بشیر الدین احمد اہلسنت و جماعت کی ایک بہت بڑی شخصیت تھی انہوں نے اپنی پوری زندگی اہلسنت والجماعت کی بقائ کیلئے اور دین اسلام کی خاطر اپنی پوری زندگی مصروف رکھی حضرت علامہ مولانا مفتی بشیر الدین مرحوم مغفور کے خاندان کو 992 ہجری سے آج تک ریاست جموں کشمیر میں دینی خدمات کو انجام دیتے ہوئے گزر چکے ہیں حضرت علامہ مولانا مفتی مرحوم مغفور کافی وقت سے علیل تھے اور علالت کو تاب نہ لاتے ہوئے وہ آج اس دار فانی سے کوچ کر گئے حضرت علامہ مولانا مفتی بشیر الدین احمد کی وفات سے ریاست میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے جس سے پورا کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے مفتی موصوف کی وفات سے پوری ریاست میں ایک غم برپا ہو چکا ہے مرحوم مغفور کے اہل خانہ بالخصوص مفتی اعظم موصوف کے فرزندان مفتی ناصر الاسلام اور مفتی فرید احمد صاحبان دیگر اہل خانہ کے ساتھ مسلم پسند اللہ بورڈ کے صوبائی صدر حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری و دیگر تنظیم کے اراکین نے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بھی لواحقین کے اس دکھ بھری گھڑی میں ہم بھی برابر کے شریک ہیں اور اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم مغفور مفتی اعظم بشیر الدین احمد کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور درجات کوبلند عطا فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اس صدمے کو برداشت کرنے کی قوت و ہمت عطا فرمائے حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری کا کہنا تھا کہ مفتی اعظم جموں کشمیر کی وفات سے بہت بڑاخلا پیدا ہوا ہے جواب پورا ہونا ناممکن سا دکھائی دے رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا