سنگپورہ وائلو ٹنل کی تعمیر کے لئے فنڈ ووگزار کئے جائے : سروڑی

0
91

خطہ چناب جموں اور سرینگر کے برابر ریل اور ہوئی سروس کامستحق
لازوال ڈیسک
چناب //خطہ چناب میں تمام موسموں میں کنکٹیویٹی کو بحال رکھنے اور دونوں بڑے شہروں سرینگر اور جموں کے ساتھ تمام تر موسموں میں جوڑنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کانگریس پارٹی کے سنیئر لیڈر اور سابقہ وزیر و ممبر اسمبلی غلام محمد سروڑی نے اپنے ایک بیان میں کہا این ایچ آئی ڈی سی ایل مرکزی سرکار کی ایک کمپنی ہے جو کہ این ایچ پی سی کے ذریعہ ریاست کے مقامی وسائل سے کڑوڑوں روپیہ کماتی ہے ، لہذا کمپنی کو چائے سنگپورہ وائلو ٹنل کی تعمیر کے لئے فنڈ فراہم کرے ، ،جو کہ کشمیرویلی کے ساتھ جوڑنے والا ایک متبادل سڑک رابطہ ہے ، جبکہ موسم سرما میں جموں سرینگر ہائی وے پسیوں اور برفانی تودوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر سڑک کی بندشیں ہوتی ہیں ، تاہم اس سلسلہ میں سرروڑی نے سابقہ صدر پرنب مکھر جی کے اعلان کو دھرتے ہوئے مذکورہ ٹنل کی کے اقتصادی فوائد پر بھی روشنی ڈالی ، اس کی افادیت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اس کو سالانہ امر ناتھ یاترا کے لئے بھی فائدے ،مند بتایا ، علاوہ ازیں سروڑی نے چناب ویلی کو ریلوے کے ساتھ جوڑنے کے لئے بھی مطالبہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے چناب ویلی کو رریاست کے سرمائی راجدھانی اور گرمائی راجدھانی کے دونوں بڑے شہروں جموں اور سرینگر کے ساتھ مکمل رابطہ بحال رکھنے کے لئے ریلوے ، ہوائی سروس اور دیگر نقل حمل کے زریعہ کو بہتر بنانے کی مانگ کی۔ جبکہ چناب ویلی جو کہ تین اضلاع پر مشتمل ہے جن میں رام بن ، ڈوڈہ ، کشتواڑ شامل ہیں اور ان کی آبادی 11لاکھ کے لگ بھگ اس لئے سرکار کو چاہئے سنگپورہ وائلو ٹنل کے ذریعہ چناب ویلی کو ریاست کے دیگر اضلاع سے جوڑا جائے جو کہ پورے سال بہتر طریقے سے دستیاب رہے ۔ اس کے علاوہ انہوں اندروال کو سیاحتی تقشہ پر لانے کے حوالے سے یہاں پر ٹورزم ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ضرورت بھی زور دیا ، اور سرکار کو ہر ضلع میں ماڈل ہسپتال کی منظوری اور چناب ویلی ترقیاتی پروجیکٹ کے اپنے وعدوں کوپورے کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا