ہمار اچوکیدار ’’چور‘‘ نہیں ’’پیور‘‘ہے

0
0

ہم نے ملک کی فوج کی ضرورت پوری کی ہے: راج ناتھ
یواین آئی
مرادآباد؍؍مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے رافیل معاملے پر کانگریس صدر راہل گاندھی کے چوکیدار چور کہے جانے پر طنز کستے ہوئے کہا کہ ہمارا چوکیدار چور نہیں ہے ہمار چوکیدار ‘‘پیور’’ ہے اور اگلا پی ایم بننا‘‘شیور’’(یقینی) ہے ۔ مرکزی وزیر داخلہ پیر کو مرادآباد میں منعقد پانچ پارلیمانی حلقوں کے سیکٹر سربراہوں کی میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی فوج کی ضرورت پوری کی ہے ۔ اس سے پہلے کانگریس نے فوج کی ضرورت کے حساب سے جدیدتکنیکی ہتھیاروں اور جنگی جہازوں کی خریدوفروخت کی جانب دھیان ہیں نہیں دیا۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کو جھوٹ کی سیاست نہیں کرنی چاہئے ۔ جھوٹ بول کر وہ لوگوں کو گمراہ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش میں اتحاد ہورہا ہے ۔ یہ اتحاد نہیں بلکہ بدعنوانی کا اتحاد ہے ۔ انہوں نے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسی سیاست ہورہی ہے ، لوگ ناشائستہ زبان کا استعمال کرر ہے ہیں۔ ملک کے وزیر اعظم کے لئے ناشائستہ الفاظ استعمال کرر ہے ہیں۔ آئین اداروں کا مذاق اڑایا جارہا ہے ۔ جو قابل مذ مت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اس طرح کی سیاست میں یقین نہیں رکھتی ہے ۔بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) دیگر سیاسی پارٹیوں سے بالکل منفرد بتاتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ آج بی جے پی دنیا کہ سب سے مضبوط پارٹی ہے ۔ سال 1980 میں بی جے پی کا قیام ہوا اور 1984 کے انتخاب میں اسے صرف دو سیٹوں پر کامیابی ملی تھی۔ اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے بی جے پی کا مذاق اڑایا تھا لیکن کارکنوں کی محنت سے 2014 میں بی جے پی نے مکمل اکثریت کے ساتھ مرکز میں اپنی حکومت بنائی۔انہوں نے کہا کہ پولکھر وسفوٹ کے بعد ملک کو پوری دنیا میں احترام بڑھا تھا۔ ملک میں چوڑی سڑکیں اٹل جی نے دی اور انہوں نے دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے اقدام کئے کارگل کی جنگ بھی ان ہی کے میعاد کار میں جیتی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت میں ہندوستان کی پہچان بدلی ، ہمارے وزیر اعظم نے سبھی کو احترام دلایا، سوچھ بھارت مشن مہم میں پورے ملک کے ہاتھ میں جھاڑو تھی۔مسٹر سنگھ نے مرکزی حکومت کی اسکیموں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ 13.5 کروڑ بہنوں کو روسوئی گیس سلنڈر دینے کا کام کیا۔ ہم نے نوجوانوں کو احترام دیا، اس کے علاوہ جی ایس ٹی کو عوام کی سہولت کے لئے نافذ کیا گیا۔ مرکزی حکومت آیوش مان اسکیم کو متعارف کرایا۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی غریب کو بیماری میں مرنے نہیں دیں گے ۔ ہم نے آیوش مان اسکیم کے تحت ہرغریب بیمار کی علاج کے لئے پانچ لاکھ دینے کی سہولت فراہم کی ، اتنی بڑی ہیلتھ اسکیم کسی بھی ملک کے پاس نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے غریبوں کو مکان دئے ، ملک میں کوئی بھی غریب بغیر چھت کے نہیں رہے گا۔ ابھی تک غریبوں کو ایک کروڑ گھردینے کا کام کیا۔ کانگریس نے چھ سال میں 25 لاکھ ہی گھر دئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کسانو ں کو کم از کم سہارا قیمت دینے کا کام مودی حکومت نے دیا۔ اتنا ہی نہیں حال ہی میں بجٹ میں دو ایکٹر سے کم زمین رکھنے والے کسانوں کو 6000 ہزار روپئے کی رقم ان کے کھاتوں میں جمع کرانے کا اعلان کیا اور فروری ماہ کے آخری ہفتے تک مستحق کسانوں کے کھاتوں میں 2000 روپئے ٹرانسفر کر دئے جائیں گے ۔ کانگریس ہماری اسکیموں کو مذاق اڑا رہی ہے ، کانگریس 100 روپئے پنشن دیتی تھی ہم نے 60 سال کے معمر افراد کو 3000 ہزار دینے کا وعدہ کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا