سول ڈیفنس جموں نے ایک دن آگاہی پروگرام منعقد کیا

0
0

شرکاء کو ایمرجنسی ریسکیو طریقوں کے بارے میں آگاہی دی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مہنت رام لکھن داس میموریل ہائر اسکنڈری اسکول میں ایک روزہ بیداری پروگرام کا انعقاد کیا گیاجس کا اہتمام سول ڈیفنس، جموں نے انیتا پوار ڈی وائی ایس پی، ڈپٹی کنٹرولر سول ڈیفنس جموں کی قیادت میں کیا گیا۔اس موقع پر سول ڈیفنس کے ماہر نے فرسٹ ایڈ، سی پی آر، چاکنگ، فائر فائٹنگ اور دیگر ایمرجنسی ریسکیو طریقوں کے بارے میں آگاہی دی۔ مذکورہ پروگرام کے مظاہرے کے دوران سول ڈیفنس کی ٹیم کی جانب سے مذکورہ بالا موضوعات بھی پیش کیے گئے۔ واضح رہے آگاہی پروگرام کا بنیادی مقصد طلباء اور عملے کے ارکان کو قدرتی یا انسان ساختہ آفات کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پرڈاکٹر دلویر سنگھ، پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈ ری اسکول برج مندر،مڑھ کو سول ڈیفنس تنظیم کے کردار کو سراہا گیا۔ انہوں نے کنٹرولر سول ڈیفنس جموں اور ان کی ٹیم کو اس طرح کے اہم آگاہی و مظاہرے پروگرام کے انعقاد کے لیے مبارک باد پیش کی ۔وہیں پروگرام میں اسکول کے عملے سمیت کم از کم 150 طلباء نے شرکت کی۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا