جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس اسٹوڈنٹ یونین نے جموں یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین باڈی کا اعلان کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں ؍؍جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس اسٹوڈنٹ یونین نے ہرشوردھن سنگھ، ساجد ملک ارون پال سنگھ جہانگیر مغل ارون سنگھ ،مسرت ملک ،حسیب بٹ، اکرم چودھری کی قیادت میں جموں یونیورسٹی اسٹوڈنٹ یونین باڈی کا اعلان کیا۔انہوں نے جرنیل سنگھ پی ایچ ڈی اسکالر کو جموں یونیورسٹی کوآرڈینیٹر، انجلی سیال کو صدر جموں یونیورسٹی، محبت چودھری سینئر نائب صدر، نازیہ چودھری نائب صدر، پی ایچ ڈی اسکالر غزالہ کو سیکرٹری اورافروز حامد کوترجمان مقرر کیا۔ وہیںسوشل میڈیا انچارج غفران چوہدری ،انچارج شعبہ قانون الطاف حسین، انچارج ریاضی محمد عارف انچارج شعبہ اردو ستویر سنگھ، جوائنٹ سیکرٹری پریانجانی راجپوت جوائنٹ سیکرٹری ،تمنا ممبر اورعدنان شیخ ممبر مقرر ہوئے۔اس دوران نئی تشکیل شدہ باڈی نے عہد کیا کہ وہ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں میں نیشنل کانفرنس کی مضبوطی کے لیے پوری دلجمعی سے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ کا بھائی چارہ سیکولرازم سوشلزم اور ترقی کا پیغام جموں صوبے کے کونے کونے کے طلباء تک پہنچایا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا