گورنمنٹ ڈگری کالج نیلی نالہ، ادھم پورنے عالمی یوم صارف پر ویبنار کا انعقاد کیا

0
0

مالیاتی خدمات کی صنعتوں پر نئی ٹیکنالوجیز کے اثرات کے بارے میں ہوا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ گورنمنٹ ڈگری کالج نیلی نالہ، ادھم پورنے عالمی یوم صارف حقوق آزادی کا امرت مہوتسو اور آتم نربھر بھارت کے زیراہتمام ایک ویبینار کا اہتمام کیا۔ یہ پروگرام کالج کی قابل پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) ستیندر کور کی قابل رہنمائی میں منعقد ہوا۔وہیں ویبنار کا تھیم ’فیئر ڈیجیٹل فنانس‘ تھا۔ اس موقع پرڈاکٹر عبید حسین پرے، اسسٹنٹ پروفیسر (HRM)، بزنس اسکول، جموں یونیورسٹی مقرر خصوصی تھے۔وہیںتقریب کا آغاز مسرت راشد کے استقبالیہ کلمات سے ہوا۔تاہم پروگرام کے بعد پروفیسر ستیندر کور (پرنسپل) کا رسمی خطاب ہوا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس تقریب کا مقصد شعور اجاگر کرنا اور ڈیجیٹل مالیاتی معاملات سے نمٹنے کے لیے شفاف اور منصفانہ نظام کا حصول تھا۔وہیںتقریب کے مقرر ڈاکٹر عبید حسین پرے نے اپنے لیکچر کا آغاز ڈیجیٹل فنانس کے تصور کے مختصر تعارف سے کیا۔ انہوں نے مالیاتی خدمات کی صنعتوں پر نئی ٹیکنالوجیز کے اثرات کے بارے میں بات کی۔ اس میں مختلف قسم کی مصنوعات، ایپلی کیشنز، عمل اور کاروباری ماڈل شامل ہیں جنہوں نے بینکنگ اور مالیاتی خدمات کے روایتی طریقے کو منتقل کیا ہے۔لیکچر میں کالج کے فیکلٹی ممبران اور طلباء نے شرکت کی۔ لیکچر کا اختتام پروفیسر شائستہ یاسمین کے شکریہ کے رسمی کلمات کے ساتھ ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا