یواین آئی
نئی دہلی؍؍صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کو آج راشٹرپتی بھون میں عوامی جمہوری جمہوریہ الجزائر، جمہوریہ ملاوی، کینیڈا، جمہوریہ انڈونیشیا اور روسی فیڈریشن کے سفیروں اور ہائی کمشنروں نے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔الجیریا کے عوامی جمہوری جمہوریہ کے سفیر عبدالرحمن بنگیرا، جمہوریہ ملاوی کے ہائی کمشنرلیونارڈ سینزا منگیزی، کناڈا کے ہائی کمشنرایکسی لینسی کیمرون دین میکے،جمہوریہ انڈونیشیا کی سفیراِناہگننگ نگتیاس کرشنامورتی، روسی فیڈریشن کے سفیرڈینس ایوی گینیویچ الیپوف نے راشٹرپتی بھون میں مسٹر کووند سے ملاقات کی اور اپنے دستاویزات پیش کیے۔صدر جمہوریہ نے اسناد پیش کرنے کے بعد پانچوں سفیروں سے علاحدہ علاحدہ بات چیت کی۔ مسٹر کووند نے ان کی تقرریوں پر مبارکباد دی اور ان گرمجوشانہ اور دوستانہ تعلقات پر زور دیا جو ہندوستان ان ممالک کے ساتھ ساجھا کرتاہے نیز انھوں نے ان کثیر جہتی تعلقات پر بھی زور دیا جو ہندوستان اِن میں سے ہر ایک کے ساتھ رکھتا ہے۔ صدر جمہوریہ نے ان کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے اور ان کی فلاح وبہبود اور دوست عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صدر جمہوریہ نے سفیروں اور ہائی کمشنروں کے توسط سے ان کی قیادتوں کو اپنی ذاتی نیک خواہشات پیش کیں۔سفیروں نے ہندوستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے مل جل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔