بھگونت مان کی لگن، محنت نے انہیں پنجاب کا سردار بنا دیا

0
0

یواین آئی

چنڈی گڑھ؍؍پنجاب اسمبلی انتخابات میں بڑے بڑے لوگوں کو شکست دے کر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو زبردست اکثریت دلانے والے وزیر اعلی بھگونت مان نے نئی سوچ اور نئے نظریے کے ساتھ شہید بھگت سنگھ کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کا عزم کیا۔ تفریحی دنیا سے بطور کامیڈین وزیر اعلیٰ کے عہدے تک مسٹر مان کا سفر جدو جہد سے بھرپور تھا لیکن ان کی لگن اور محنت نے انہیں ایک کامیڈین کے طور پر قائم کیا اور انہوں نے تفریحی دنیا میں اپنی سلطنت کا پرچم بلند کیا۔17 اکتوبر 1973 کو پنجاب کے ضلع سنگرور کے گائوں ستوج میں ایک ٹیچرکے گھر میں پیدا ہونے والے مسٹر مان نے گھر والوں کی خواہش کے مطابق بارہویں جماعت تک تعلیم حاصل کی لیکن اس کے بعدپڑھائی میں ان کی دلچسپی ختم ہونے لگی اورانہوں نے درمیان میں ہی گریجویشن چھوڑ دی۔ کامیڈی کی دنیا میں اپنا ہاتھ آزمایا اور جلد ہی اس شعبے کا بے تاج بادشاہ بن گئے۔قسمت انہیں تفریح کی دنیا سے سیاسی دنیا کی طرف لے گئی۔ سال 2012 میں سابق وزیر خزانہ من پریت بادل نے اکالی دل چھوڑ کر الگ پنجاب پیپلز پارٹی بنائی جس میں وہ شامل ہو گئے۔ انہوں نے لہرا سیٹ سے کانگریس کی سابق وزیر اعلیٰ راجندر کور بھٹل کے خلاف مقابلہ کیا لیکن وہ الیکشن ہار گئے۔ کامیابی ان کا انتظار کر رہی تھی اور سال 2014 میں انہوں نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور سنگرور لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑا جس میں وہ اکالی لیڈر سکھدیو سنگھ ڈھنڈسا کو دو لاکھ ووٹوں کے ریکارڈ فرق سے شکست دے کر لوک سبھا کی دہلیز پر پہنچے۔ اس کے بعد 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں مسلسل دوسری بار وہ واحدعآپ ایم پی تھے جو پارلیمنٹ پہنچے۔سال 2022 تک انہوں نے پنجاب کی سیاست میں قدم رکھا اور اسمبلی انتخابات میں انہیںعآپ کے وزیر اعلیٰ کا چہرہ قرار دیا گیا۔ اب تک کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ مسٹر مان پنجاب کے وزیر اعلیٰ بن جائیں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا تھا کہ بھگونت مان ایک مزاحیہ اداکار ہیں، اس لیے ان میں وزیر اعلیٰ بننے کی صلاحیت نہیں ہے۔ دوسری پارٹیوں کے رہنما بھی اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہے تھے۔20 فروری کو پولنگ کے دن عآپ پارٹی کے حق میں ووٹ دینے والے لوگوں کو دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں 20 سیٹیں جیتنے والی عآپ اب 92 سیٹوں کے ساتھ بھاری اکثریت کے ساتھ واپس آئی ہے۔عآپ کے طوفان میں سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ سے لے کر پرکاش سنگھ بادل، راجندر کور بھٹل، وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی، ریاستی کانگریس صدر نوجوت سنگھ سدھو، اکالی دل کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا چہرہ سکھبیر سنگھ بادل، کانگریس کے تمام وزراء اور ایم ایل اے سبھی ہار گئے۔ کانگریس کے صرف 18 ایم ایل ایز واپس لوٹ سکے۔ اکالی دل سمیت تمام پارٹیوں کے زیادہ تر امیدوار ہارگئے۔ اکالی دل چار سیٹوں پر، بی جے پی کو دو اور بی ایس پی کی ایک سیٹ رہ گئی۔تاریخی فتح حاصل کرنے والے عآپ کے ریاستی صدر بھگونت مان کی ایماندارانہ شبیہ رنگ لے آئی اور لوگ روایتی پارٹیوں کے جھوٹے وعدوں سے بھی تنگ آچکے تھے اس لیے وہ تبدیلی چاہتے تھے۔ وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ان پر اپنا اعتماد رکھیں، جلد بازی میں نہ آئیں اور حکومت کا ساتھ دیں اور شہید اعظم کے خوابوں کی تعبیر میں ان کے ساتھ تعاون کرنے کا حلف لیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا