بی جے پی کونسلر ساحل گپتا نے پنچایت مجوا لکشمی میں والی بال میچ کا افتتاح کیا

0
0

لازوال ڈیسک
بشناہ؍؍بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور میونسپل کمیٹی بشناہ کے کونسلر ساحل گپتا نے آج گاؤں مجوا لکشمی (بلاک بشناہ) میں والی بال میچ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ساحل گپتا کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا تھا، جہاں میچ مجوا لکشمی اور گائوں مجوا اتمی کے درمیان میچ کھیلا گیا۔وہیںٹیم مجوا لکشمی نے اپنے کپتان راجہ رام کی نگرانی میں میچ جیتا۔دریں اثناء ٹیم مجوا لکشمی کو فاتح قرار دیا گیا اور ٹیم مجوا اتمی کو میچ میں رنر اپ قرار دیا گیا۔اس موقع پرمہمان خصوصی ساحل گپتا نے فاتح ٹیم کو ٹرافی اور رنر اپ ٹیم کو میڈل کے ساتھ میمنٹو پیش کیا۔وہیںساحل گپتا نے پنچایت پی آر آئی ممبران کا بطور مہمان خصوصی مدعو کرنے پر شکریہ ادا کیا اور ٹیم کے کپتانوں اور کھلاڑیوں کے درمیان کھیلے گئے سخت کھیل کو سراہا۔گپتا نے نوجوانوں کو منشیات سے دور رہنے اور انڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں میں حصہ لینے کی تلقین کی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا