جموں میں سیکرٹریٹ گھیرائو کے بعد مطالبات 17مئی تک حل کرانے کی ملی یقین دہانی

0
60

جسمانی طو نا خیز افراد نے جموں میں چھ روز بعد اپنا احتجاجی دھرنا ختم کر دیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍؍؍جموں میں سیکرٹریٹ گھیرائو کے بعد جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب سے مسائل و مطالبات کو 17مئی تک حل کرانے کی یقین دہانی کے بعد جسمانی طور نا خیز افراد کی انجمن جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوسی ایشن نے جموں میں چھ روز بعد احتجاجی دھرنا ختم کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مطالبات منوانے کیلئے جسمانی طور نا خیز افراد کی انجمن جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوسی ایشن نے منگل کو چھٹے روز بھی دھرنا دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل و مطالبات کو حل کیا جائے ۔ اسی دوران بندشوں اور رکارٹوں کے بیچ درجنوں جسمانی طور نا خیز افراد نے جموں میں سیول سیکرٹریٹ مارچ کیا جہاں بعدمیں انہوں نے کمشنر سیکرٹری شیتل نندا سے ملاقات کی اور انہیں مطالبات و مسائل کی فہرست سونپ دی جس کے بعد کمشنر سیکرٹری نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل و مطالبات کو 17مئی 2022تک حل کیا جائے گا ۔ اس ضمن میں نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے جسمانی طور ناخیز افراد کی انجمن جموں کشمیر ہینڈی کپیڈ ایسوسی ایشن کے صدر عبد الرشید بٹ نے بتایا کہ سیکرٹریٹ مارچ کے بعد ان کی ایک طویل میٹنگ کمشنر سیکرٹری سے ہوئی جس دوران ان کو ہم نے ایک مفصل میمورنڈم پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ طویل میٹنگ کے بعد موصوفہ نے ہماری یقین دہانی کرائی کہ جو بھی حل طلب مطالبات ہونگے ان کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا ۔ عبد الرشید بٹ نے کہا کہ میٹنگ کے دوران موصوفہ نے پنشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی سرکار کی جانب سے پیش کردہ بجٹ میں سے رقم ملنے کے ساتھ ہی پنشن کے معاملے کو حل کیا جائے گا اور سال رواں کے دوران اس معاملے کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے ۔ تاہم دیگر مطالبات کو لیکر موصوفہ نے یقین دہانی کرائی کہ ماہ اپریل میں ڈیبلٹی کمشنر نے تعیناتی ہوگی جبکہ اس کے علاوہ لون ، موٹر سائیکلوں کی فراہم جبکہ ساتھ ہی ایڈوائزری بورڈ میں جسمانی طور نا خیز افراد ممبران کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ بٹ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے یقین دلایا کہ 17مئی سے پہلے پہلے ہی تمام مطالبات کو حل کیا جائے گا جبکہ 17مئی 2022کو ایک اور میٹنگ طلب کر لی گئی ہے جس میں ان تمام معاملات پر بحث ہو گی اور یہ سامنے لایا جائے گا کہ کیا کچھ جسمانی طور نا خیز افراد کے مطالبات کو لیکر کیا گیا ہے ۔ عبد الرشید بٹ نے کہا کہ کمشنر سیکرٹری کی جانب سے یقین دہانی کے بعد جسمانی طور نا خیز افراد نے اپنا احتجاجی دھرنا ختم کر دیا ہے اور اب 17مئی کے بعد ہی اگلا لائحہ عمل مرتب دیا جائے گا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا