درماڑی کی پنچائت بدھن کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم

0
0

بدھن کے لوگوں نے کیا ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاج
شوکت پرواز
ریاسی//سب ڈویژن درماڑی کی پنچایت بدھن اے کے لوگ بنیادی سہولیات سے محروم۔ وہیںجاوید نجار نے لازوال سے بات کرتے ہوے کہا کہ علاقہ میں کافی عرصہ سے سڑکیں بند پڑی ہیںجس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جبکہ سجرو میں پسی پڑی ہے جس کی وجہ سے سڑکیں بالکل بند پڑی ہوئی ہیں۔ مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر ضلع انتظامیہ خود ایک دورہ لگائے اور یہاں کا حال معلوم کرے ۔واضح رہے گول سے مہور جانے والی سڑک تقریبا ایک ماہ سے بند پڑی ہے اس ضمن میںمقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے درخواست کی کہ وہ جلد از جلد عوامی مسائل کا ازالہ کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا