باکس آفس پر فلم ”دی لیگو مووی 2“ بازی لے گئی

0
0

 

ےواین این
نیویارک //نارتھ امریکن باکس آفس پر اینی میٹڈ فلم’دی لیگو مووی 2‘ بازی لے گئی۔وارنر برادرس کی ’دی لیگو مووی 2، کے سیکنڈ پارٹ‘ نے تین دن میں چار ارب اسیّ کروڑ روپے سے زائد بزنس کرلیا، یہ’لیگو‘ سلسلے کی چوتھی فلم ہے جس میں محبت، افراتفری اور انتقام کی کہانی فلم بینوں کو بھا گئی۔پیراماﺅنٹ پکچرز کی کامیڈی فلم ’واٹ مین وانٹ‘ دو ارب پینسٹھ کروڑ روپے سے زائد کما کر دوسرے نمبر پر رہی، یہ فلم سن دو ہزار کی مشہور فلم ’واٹ ویمن وانٹ‘ کا ریمیک ہے، فلم کی کہانی وہی ہے صرف صنف بدل کر پیش کی گئی ہے۔ہالی ود تھرلر مووی” کولڈ پرسوئٹ“ نے ایک ارب پچاس کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی اور باکس آفس پر تیسرے نمبر پر آگئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا