کرناہ کا زمینی رابطہ وادی سے ہنوز منقطع

0
0

درماندہ طلبا کا کرناہ میں احتجاج, انتظامیہ سے رابطہ بحال کرنے مطالبہ کیا
زبیر احمد
کرناہ// حالیہ بھاری برف باری کے بعد تحصیل کرناہ کا زمینی رابطہ وادی کے دیگر علاقوں سے ہنوز منقطع ہے کئی ایک بیماروں سمیت سینکڑوں طلبا جنہیں وادی میں مختلف امتحانات میں شامل ہونا تھا درماندہ ہو کر رہ گئے ہیں۔ ادھر سنیچر کو سینکڑوں طلباءنے ٹنگڈار میںاحتجاجی مظاہرے کئے اور سرکار سے کرناہ کپواڑہ شاہرہ کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین طلبا کا کہنا تھا کہ انہیں وادی میں مختلف امتحانات میں شامل ہونا ہے مگر کرناہ کپواڑہ شاہرہ ہنوز بند پڑی ہے اور ابھی تک بیکن نے شاہرہ پر سے برف ہٹانے کا کام بھی شروع نہیں کیا گیا ان طلبا کا کہنا تھا کہ اگرچہ سرکار نے یہ وعدہ کیا تھا کہ راستہ بند ہونے کی صورت میں درماندہ مسافروں کو ہوائی سروس فراہم کی جائے گی مگر سرکار کا یہ وعدہ بھی سراب ثابت ہوا کیونکہ پچھلے چار روز کے دوران ہیلی کاپٹر نے صرف 4 بیماروں کو کرناہ سے سرینگر منتقل کیا ان درماندہ طلباءکا مطالبہ ہے کہ یا انہیں ہوائی سروس فراہم کی جائے یا کرناہ کپواڑہ شاہرہ کو فوری طور گاڑیوں کی آمدودرفت کے لئے بحال کیا جائے وہیں تازہ برف باری اور رابطہ منقطع ہونے کی وجہ سے کرناہ میں رسوئی گیس،پھل ،سبزیوں اور دیگر اشیاءضروریہ کی شدید قلت پائی جا رہی ہے اور کرناہ کی آبادی سخت مشکلات سے درچار ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا