چندربابونائیڈوکا بھوک ہڑتال منچ بناسیاسی اکھاڑہ

0
0

کیجریوال نے مودی کوکہاپاکستانی پی ایم
ےو اےن اےن
نئی دہلی// آندھراپردیش کوخصوصی ریاست کا درجہ دینے کے سلسلے میں وزیراعلیٰ چندربابونائیڈو ایک دن کی بھوک ہڑتال کرکے دھرنے پربیٹھے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ آندھراپردیش کی ترقی کیلئے مرکزکی طرف سے صرف لالی پوپ ملاہے۔مرکزی سرکاراپنے وعدوں پرکھڑی نہیں اتری۔اس موقع پرملک کے تقریباً تمام اپوزیشن چندرابابوکے ساتھ نظرایا۔دھرناجگہ پرچندربابونائیڈوکے ساتھ صبح کانگریس صدرراہل گاندھی نے منچ شیئرکیا۔جس کے بعد سے لگاتاراپوزیشن کے سینئرلیڈروں کا چندربابونائیڈوسے ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک کے بعد ایک اپوزیشن کے قدآورچندربابوسے ملاقات کررہے ہیں۔چندربابونائیڈو سے سابق وزیراعظم منموہن سنگھ ، کانگریس صدرراہل گاندھی ، کانگریس لیڈر جے رام رمیش ، شردیادو، ڈیریک او برائن، ملائم سنگھ، فاروق عبداللہ اوردہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال سمیت اپوزیشن کے کئی سینئروں نے ملاقات کی۔چندربابونائیڈو کے انشن میں ایک ایک کرکے اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈرشرکت کررہے ہیں۔وہ ایک طرف اپنی بات کوکہہ رہے ہیں۔ یہ بات الگ ہے کہ لیڈروں کی زبان بھی پھسل رہی ہے۔کیجریوال نے کہاکہ کسی صوبے کا سی ایم صرف ایک پارٹی کاسی ایم نہیں ہوتاہے۔پی ایم بھی کسی ایک پارٹی کا پی ایم نہیں ہوتاہے۔لیکن پی ایم مودی اپوزیشن پارٹی والی ریاستوں کے ساتھ ایساسلوک کرتے ہیں جیسے وہ پاکستان کے پی ایم ہوں۔راہل گاندھی نے اس موقع پی ایم مودی پرحملہ کیا۔انہوں نے کہاکہ آج پی ایم نریندرمودی اپنی مقبولیت کھوچکے ہیں۔پی ایم ملک کے الگ الگ حصوں میں جاتے ہیں اورالگ الگ اندازمیں بیان دیتے ہیں۔پی ایم مودی خود کوکرپشن کے خلاف ہونے کی بات کرتے ہیں لیکن سچ یہ ہے کہ ملک کے چوکیدارچورہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا