اقلیتوں کوبیوقوف بنارہی ہے بی جے پی۔۔گواکانگریس کے سربراہ گریش چونڈا

0
0

ےو اےن اےن
پنجی// )گواکانگریس کے سربراہ گریش چونڈاکرنے بی جے پی اوربی جے پی صدرامت شاہ پربڑا حملہ کیاہے، گریش چونڈاکرنے کہاہے کہ بی جے پی صدرامت شاہ کے ذریعے پارٹی لیڈروں سے اقلیتوں تک پہنچ بنانے کوکہاجانا اقلیتی کمیونٹی کومرکھ (بیوقوف ) بنانے کی کوشش ہے۔ حالانکہ، چونڈاکرنے کہ اقلیتوں کو’مرکھ‘(بے وقوف) نہیں بنایاجاسکتاہے۔ کیونکہ اقلیت اب بی جے پی کی پالیسی کوسمجھ گئے ہیں،۔انہوں نے کہاکہ اقلیتوں کوان کے کھانے-پینے اورپہناوے کولیکر بی جے پی کے ذریعے سابق میں کی گئی تنقیدکویادرکھنا چاہئے۔مرکزی آیوش وزیرشریپد نائک نے اتوارکوکہاتھاکہ پارٹی کی’سَروَ-سماویشی‘شبیہ بنانے کیلئے شاہ پچھلے ہفتے پارٹی کے لیڈرو ں سے اقلیتی کمیونٹیوں تک پہنچ بنانے کوکہاتھا۔چونڈاکر نے اس پراپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اتوارکوجاری ایک بیان میں کہاکہ ”اقلیتوں کومرکھ نہیں بنایاجاسکتا ہے اوروہ بی جے پی کی اس چپی کونہیں بھولیں گے، جب 7اکتوبر2004کووشوہندوپریشد نے انہیں (اقلیتوں) گوا میں ”راہو-کیتو‘کہاتھا“۔انہو ں نے کہاکہ ”بی جے پی کاچہرہ تب اوراجاگرہوگیا جب اس نے اقلیتوں کے کپڑے پہننے اورکھانے کی عادتوں کولیکر ان کی طرززندگی پرحملہ کرنا شروع کردیا“۔چونڈاکرنے یہ بھی دعویٰ کیاکہ بی جے پی اورآرایس ایس نے گوا کے وزیراعلیٰ عہدہ کیلئے تب نائب وزیراعلیٰ فرانسس ڈسوجا کونظراندازکیا تھا جب منوہرپاریکر کو2014میں وزیردفاع مقررکیاگیاتھا۔کل ملاکر لوک سبھا الیکشن سے پہلے کانگریس اوربی جے پی میں زبانی جنگ چھڑی ہوئی اوریہ انتخابی فوٹیج لینے کی ہوڑمیں دیاگیابیان ہے لیکن غورکرنے والی بات یہ ہے کہ اقلیتوں کا رجحان ہمیشہ سے ہی کانگریس کے ساتھ رہاہے اوراگربی جے پی 5سال اقتدارمیں رہنے کے بعد اب بھی اقلیتوں میں عوامی حمایت تلاش نے میں لگی ہوئی تویہ صاف عکاس ہے کہ اقلیت آج بھی بی جے پی کے ساتھ نہیں ہے جوبی جے پی کی کامیابی کی کہنے خودبیان کررہاہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا