بیداری کیمپ پینٹنگ پوسٹر مقابلہ منعقد کیا گیا،طلبانے پولیس کو سراہا
مشکور احمد
رامبن؍؍ضلع رامبن کے گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول بٹوٹ میں آج پولیس کے پاٹھ شالہ پروگرام کے سلسلے میں ایک بیداری کیمپ پینٹنگ پوسٹر مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس کی صدارتہ ڈی آئی جی، ڈوڈا-کشتواڑ-رامبن رینج، ڈاکٹر سنیل گپتا نے اور ایس پی، رامبن، موہتا شرما کی موجودگی میں کی گئی اس موقع پر معروف معشور پینٹر کے کے گاندھی نے بھی اپنی لائیو پینٹنگ کا مظاہرہ کیا جب کہ بٹوٹ ٹاؤن کے مختلف اسکولوں کے طلباء اس پروگرام میں آئے ہوئے تھے۔ ریسورس پرسن نے طلباء کو سائبر کرائم اور اس سے اپنے آپ کو کیسے بچایا جائے ۔اس کے بارے میں آگاہ کیا۔اس میں حصہ لینے والے مقابلے میں سجاد احمد جو نمبر1 پرائے ، سماکشی شرما دوسرے اور وردھی گپتا تیسرے نمبر پر رہے، اور دوسرا گروپ کے مقابلے میں سجل کوتوال پہلے، جیوتی دیوی دوسرے اور ایشا شرما تیسرے نمبر پر رہے اور بچوں نے ڈی آئی جی ایس پی کے کے گاندھی اور تمام افسران اور اور استاتذہ کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے ہمیں موقع دیا تو انہوں نے امید کی کہ ایسے ایسے پروگرام ہمارے ضلع رام بن میں ہر بار ہوتے رہیں گے جس سے ہمارے ضلع رامن کے بچوں کے قابلیت کو باہر آنے کا موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع میں بہت قابل ٹیلنٹ والے بچے ہیں لیکن ان کو جب تک زمینی سطح پر آگے آنے کا موقع ملے گا تب تک وہ آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں[clear]