فوج نے اکھنور میں خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ہندوستانی فوج نے ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کی یاد میں اکھنور میں خون کے عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر افسروں سمیت حاضر سروس فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے رضاکارانہ طور پر خون کا عطیہ دیا اور اس طرح جموں خطے میں موجودہ بلڈ بینکوں میں اپنا حصہ ڈالا۔واضح رہے خون کا عطیہ کیمپ بین الاقوامی ریڈ کراس سوسائٹی اور گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کے تعاون سے منعقد کیا گیا جس میں ماحولیات کو معاشرے کے لیے مفید شراکت کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا ۔وہیں مقررین نے کہاکہ خون کا ایک یونٹ تین زندگیوں کو بچا سکتا ہے۔