سواچھ بھارت کے دعوے بے بنیاد !

0
0

پرائمری ہیلتھ سینٹر درماڑی کا گاڑی پارکنگ گراؤنڈ تالاب میں تبدیل
ایم شفیع رضوی
درماڑی ؍؍ ضلع ریاسی کے سب ڈویژن درماڑی کے پرائمری ہیلتھ سینٹر کے پاس گاڑی پارکنگ گرونڈ خستہ حالی کا شکار گراؤنڈ تلاب میں تبدیل حکومت کی طرف سے آئے روز کیے جانے والے دعوے سوچ بھارت ابھیان کی نکلی ہوئی ہے ہوا حکومت اور انتظامیہ کی طرف سے سوچتہ کے تحت بڑے بڑے لیڈر و افسران سال میں ایک دن ہر سال دو اکتوبر کو ہاتھ میں جھاڑو لے کر تصویر کشی کرواتے ہوئے پھولے نہیں سماتے اور صفائی ستھرائی ڈیجیٹل انڈیا سمارٹ سٹی جیسے دعوے کرتے ہوئے حکومت اور لیڈر تھکتے نہیں لیکن یہ سارے دعوے اس وقت بنیاد ثابت ہوتے ہیں جب پرائمری ہیلتھ سینٹر درماڑی کے آس پاس کا نظارہ دیکھا جائے پرائمری ہیلتھ سینٹر میں جہاں لوگ اپنی صحت کی بہتری کے لیے آتے ہیں لیکن وہاں کا نظام بیمار پڑا ہوا ہے پارکنگ گراؤنڈ نے تلاب کی شکل اختیار کر لی ہے جس میں طرح طرح کے جراثیم اور مچھروں کے پیدہ ہونے کا قوی امکان ہے جو ٹینگو جیسی مہلک بیماری کو دعوت دینے کے لیے آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں پرائمری ہیلتھ سینٹر درماڑی کی انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کر رہے ہیں لاپرواہی کا مظاہرہ آخر کون ہوگا اس خستہ حالی کا ذمہ وار سوچ بھارت ابہیان کے خواب کب ہوں گے تعبیر کون ہوگا پرائمری ہیلتھ سینٹر درماڑی کا پرسان حال!

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا