راہل نے پٹرول کی قیمتوں پر مودی حکومت پر طنز کیا

0
0

یواین آئی
نئی دہلی؍؍ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو لے کر آج مودی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب جو راحت دی جارہی ہے وہ بی جے پی حکومت کی انتخابی پیشکش ہے اور اب انتخابات ختم ہو چکے ہیں اس لیے تیل کی قیمتوں میں کمی کی یہ پیشکش بھی ختم ہو جائے گی۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ "پٹرول ٹینک کو فوری طور پر بھرو۔ مودی حکومت کی ‘انتخابی’ پیشکش ختم ہونے والی ہے۔”کانگریس حکومت پر لگاتار حملہ کر رہی ہے کہ اس نے انتخابات میں عوام کو گمراہ کرنے کے لیے تیل کی قیمتوں میں کمی کی تھی اور اب الیکشن ختم ہو گئے ہیں، اس لیے پٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتیں بڑھنے لگی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا