بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ کو دس دنوں کے اندر آپریشنل بنا دیا جائے گا: وویک بھاردواج

0
0

ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے بون اینڈ جوائینٹ ہسپتال برزلہ میں خدمات کی جلد بحالی کی یقین دہانی کرائی
یواین آئی

سرینگر؍؍فائنانشل کمشنر برائے ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن وویک بھاردواج کا کہنا ہے کہ جمعے کی شب آگ کی ایک واردات میں خاکستر ہونے والے سری نگر کے برزلہ میں واقع ہڈیوں کے ہسپتال کو دس دنوں کے اندر اندر دوبارہ آپریشنل بنا دیا جائے گا۔انہوں نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال برزلہ کو آگ سے پہنچے نقصان کا جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد اور ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال بھی ان کے ہمراہ تھے۔موصوف کمشنر نے کہا کہ ہسپتال کے بالائی منزل میں ایمر جنسی آپریشن تھیٹر سے آگ نمودار ہوئی تاہم ہسپتال کے باقی وارڈ محفوظ رہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال عملے، فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکاروں دیگر افسروں اور مقامی لوگوں کی مدد سے تمام مریضوں کو صحیح سلامت نکالا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ خوش قسمتی کی بات ہے ورنہ ایسے مریضوں جو چلنے پھرنے کے لائق نہیں ہوتے ہیں ، کو نکالنا مشکل ہوتا ہے۔مسٹر بھاردواج نے کہا کہ اس ہسپتال کو بہت جلدی دوبارہ آپریشنل بنا دیا جائے گا۔انہوں نے کہا: ’ہسپتال کو ایک ہفتے یا دس دنوں کے اندر اندردوبارہ ااپریشنل بنا دیا جائے گا‘۔ان کا کہنا تھا کہ پرانے ہسپتال لکڑی ے بنے ہوئے ہیں ان میں بھی جدید فائر سسٹم نصب کیا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ جمعے کی شام برزلہ میں واقع بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال کی بالائی منزل میں اچانک آگ نمودار ہوگئی جس کے شعلوں نے آناً فاناً عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس سے قبل صحت اور طبی تعلیم کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری وویک بھردواج نے صبح بون اینڈ جوائینٹ ہسپتال برزلہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں جمعہ کی شام کو آگ لگنے کے واقعے کے بعد کی صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ مسٹر بھردواج ، جو اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی جموں سے پہنچ گئے ، نے ہسپتال کے تمام حصوں کا دورہ کیا اور ہسپتال کے حکام ، جی ایم سی سرینگر اور ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر سے براہ راست معلومات حاصل کیں ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگائیں کیونکہ فائیر سیفٹی کے باقاعدہ آڈٹ اور تمام مناسب اقدامات کے پیش نظر اس نوعیت کے کسی بھی واقعے کی توقع نہیں تھی ۔ مستقبل میں تمام ممکنہ احتیاط کا یقین دلاتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کہا ’’ یہ واقعی بڑی راحت کی بات ہے کہ تمام مریضوں کو جائے حادثہ سے بحفاظت نکال لیا گیا ۔ واقعہ کے چند گھنٹوں کے اندر بحالی کا کافی کام ہوا اور او پی ڈی کو جلد سے جلد فعال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کیلئے تمام کوششیں زوروں پر ہیں کہ ہسپتال میں اگلے دس دنوں کے اندر تمام خدمات بحال ہو جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ برزلہ کا بی اینڈ جے ہسپتال کشمیر کے لوگوں کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ اس ہسپتال میں روزانہ تقریباً 20 سرجیکل آپریشن کئے جاتے ہیں ‘‘۔ مسٹربھردواج نے ڈویژنل کمشنر ، ضلعی انتظامیہ ، ہسپتال کے ایم ایس اور ڈاکٹروں ، فائیر اینڈ ایمر جنسی سروسز کے اہلکاروں اور مقامی رضا کاروں کی ریسکیو کوششوں میں فوری تعاون کیلئے ان کی فوری کوششوں کی تعریف کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا