جموں// جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک ہی کنبے کے چار افراد سمیت پانچ مسافر جان بحق ہوگئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے منسر علاقے میں ایک انووا گاڑی سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے چار افراد اور گاڑی کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفین جن کا تعلق جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے رانی پورہ علاقے سے تھا، کی شناخت 71 سالہ گلزار احمد بٹ اس کی اہلیہ 65 زینہ بیگم، ان کا بیٹا26 اقبال احمد بٹ اور ان کی بیٹی 21 سالہ مسرت جان جبکہ ڈرائیور کی شناخت ثاقب احمد کے بطور ہوئی ہے۔