گورنمنٹ ڈگری کالج نیلی نالہ نے سائبر کرائم پر قومی سطح کے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
ادھمپور؍؍جی ڈی سی نیلی نالہ ادھم پورکی این ایس ایس اکائی نے ’ سائبر جاگرکتادیوس‘ کے تحت سائبر کرائم پر قومی سطح کے بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔اس پروگرام کا انعقاد کالج کی پرنسپل ڈاکٹر ستیندر کور کی رہنمائی میں کیا گیا۔وہیں ڈاکٹر بھیشم دوبے جو اس وقت ایس ڈی پی او رام نگر کے طور پر تعینات ہیںاس پروگرام کے ریسورس پرسن تھے۔تاہم پروگرام کا آغاز ڈاکٹر رادھا رانی کے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ تقریب کی کارروائی پرنسپل ڈاکٹر ستیندر کور نے چلائی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کالجپرنسپل نے طلباء کو آگاہ کیا کہ سائبر سیکورٹی آج کل ایک سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کے پروگراموں کا مقصد طلباء اور عام لوگوں کو حالیہ سائبر کرائمز کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔وہیںتقریب کے مقرر ڈاکٹر بھیشم دوبے نے اپنی گفتگو کا آغاز پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ساتھ کیا جس میں سائبر کرائم، موڈ، اقسام، تازہ ترین رجحانات وغیرہ کا مختصر تعارف پیش کیا گیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں کیس ہسٹری بھی بتائی۔ اس موقع پرجموں وکشمیر کے مختلف ڈگری کالجوں کے علاوہ پورے ہندوستان کے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء شمولیت اختیار کی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا