ڈگری کالج تھنہ منڈی نے کالج کیمپس میں صفائی مہم کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
راجوری؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج تھنہ منڈی نے کالج کیمپس میںصفائی مہم کا انعقاد کیا۔اس پورے پروگرام کا اہتمام کالج کے پرنسپل پروفیسر (ڈاکٹر) جاوید احمد قاضی کی سرپرستی میں کیا گیا ۔ انہوں نے این ایس ایس یونٹ کی کاوشوں کو سراہا اور رضاکاروں کو کالج کے ساتھ ساتھ گھر میں بھی سوچھتا سرگرمیاں انجام دینے کی ترغیب دی اور لوگوں کو صفائی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر تقریباً 45 این ایس ایس رضاکاروں نے اس مہم میں حصہ لیا اور کالج کیمپس کی صفائی کی۔وہیں رضاکاروں نے کالج کے احاطے، پارکنگ اور دیگر ملحقہ علاقوں کی صفائی کی۔اس مہم کے دوران پودوں کی دیکھ بھال کا بھی خیال رکھا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا