اننت ناگ قصبہ کے سڑکیں اورگلی کوچے زیر آب

0
0

معمولی بارش اور برف باری کے بعد قصبہ کی تمام سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آجاتے ہےں:سجاد احمد حکیم
شاہ ہلال
اننت ناگ//برف پگھلنے کے ساتھ ہی اننت ناگ قصبہ کے سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آگئی ہیںجس کے سبب عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔حالیہ تباہ کن برف بھاری اور موسم میں بہتری آنے کے ساتھ ہی اننت ناگ قصبہ کے تمام سڑکیں اور گلی کوچے جھیل ڈل کا منظر پیش کر رہی ہیں ۔ناقص ڈرینج سسٹم کی وجہ سے تمام سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں ۔قصبہ کے لالچوک،جنگلات منڈی،ریشی بازار،مٹن اڈہ ،گانجی واڈہ سمیت تمام معروف اور مصروف ترین بازار اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب لوگوں کو چلنے پھرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں ،جبکہ گاڑیوں کی آمدروفت کے سبب دکانوں میں چھینٹیں داخل ہورہی ہے جس کے سبب دکانوں میں موجود مال و اسباب تباہ ہورہا ہے ۔آل ٹریڈرس و مینو فیکچر س ایسوسیشن اننت ناگ کے جنرل سیکریٹری سجاد احمد حکیم کا کہنا ہے کہ سال2014میں آئے تباہ کن سیلاب کے سبب قصبہ کا ڈرینج سسٹم پوری طرح ناکارہ ہوگیا تھااور 4سال گذر جانے کے بعد بھی ڈرینج سسٹم کو ٹھیک نہیں کیا گیا۔معمولی بارش اور برف باری کے بعد قصبہ کے تمام سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب آجاتی ہےں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اُنہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کے مشکلات کو مدنظر رکھ ڈرینج سسٹم کو بہتر بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات اُٹھائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا