ونے شرما
جموں//غیر سرکاری اور رضاکارانہ تنظیم جیو اور جینے دو کی جانب سے آج یہاں ایک بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ، جبکہ اس موقع پر لوگوں کو مرکزی سرکار کی طرف سے شروع کیا جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی ۔اس موقع پر تنظیم کے صدر طارق شاہ نے کہا ہماری این جی او اس طرح کے پروگرام منعقد کر لوگوں کو سرکای اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کر رہی ہے ۔ جبکہ جانکاری نہ ہونے کی وجہ سے بہت سارے لوگوں اس طرح کی اسکیموں سے فائدہ نہیں لے سکتے ہیں، اس کے علاوہ ان کی تنظیم کی طرف سے ضرور مند لوگوں کو امداد بھی دی جاتی ہے ۔جبکہ ان کے مطابق تنظیم پچھلے کچھ سالوں سے ضرورت مند لوگوں کو گرم کپڑے بھی تقسیم کر رہی ہے ۔