لازوال ڈیسک
جموں// آج یہاں ضلع رام بن میں این یو ایس آئی کے سابقہ صدر اور کانگریس لیڈر فروز خان کی قیادت میں ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ، اس دوارن ضلع رام بن سے بڑی تعداد میں نوجوانوں نے اس میں شرکت کرتے ہوئے چناب ویلی کے لئے پانچ فیصد ریزرویشن ، ویلی کو ہل ڈولپمنٹ کونسل کا درجہ اور ضلع رام بن میں یو نیو رسٹی کیمس کھولنے کا مطالبہ کیا ۔واضح رہے یہ ریلی ڈاک بنگلو رام بن سے شروع ہو کر رام بن شہر کی مختلف جگہوں سے گزرتے ہوئے مسجد مارکیٹ رام بن میں پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی ۔ تاہم اس موقع پر فروز خان نے چناب ویلی کے نوجوانوں کی در بدری اور بے روزگاری پر اظہار خیال کرنے کے علاوہ دیگر مسائل پر بھی بات چیت کی ، جبکہ اس موقع پر نوجوانوں نے پہاڑی ریزرویشن اور دیگر مطالبات کے لئے نہرے بلند کئے ، اور خان نے انتباہ دیتے ہوئے کہا یوتھ اس وقت تک نہیں رُکے گی جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے ۔