مہاراشٹر کی سیاست میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی دھماکے دار انٹری

0
84

محترمہ سونیتا موہن توپاسوندریا مہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی کی ممبئی یونٹ کی کار گزار ،کارپوریشن چناؤ کی تیاریاں ،اسمبلی اور لوک سبھا چناؤ اگلا قدم
ممبئی۔ //ممبئی اور مہاراشٹر کی سیاست میں ہیرا گولڈ کی روح رواں عالمہ ڈاکٹر نو ہیرا شیخ کی دھماکہ خیز انٹری ہو گئی ہے ۔محترمہ نوہیرا شیخ نے محترمہ سونیتاموہن توپا سوندریا کو پارٹی کی ممبئی یونٹ کا کار گذار صدر مقرر کیا ہے ۔محترمہ سوندریہ کو ایک پرُ وقار تقریب میں تقرری نامہ دیا گیا ۔اس موقع پر ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ محترمہ توپا سوندریابہت جلد پارٹی یونٹ کی تشکیل کا عمل مکمل کریں گی اور مجلس عاملہ کی تشکیل کے ساتھ ساتھ تمام عہدیداران کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا ۔محترمہ نوہیرا شیخ نے اس موقع پر کہا کہ اُن کی پارٹی صاف ستھری شبیہ کے ساتھ سیاست میں موجود کرپشن اور گندگی ختم کر نے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے جذبے کے ساتھ میدان میں اُتری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا مقصد اقتدار کی سیاست نہیں بلکہ خدمت خلق ہے ۔ہم سیاست کو عوام کی خدمت کا ایک ذریعہ اور وسیلہ سمجھتے ہیں۔مہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی نے ممبئی اور مہاراشٹر میں بلدیاتی چناؤ لڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔اعلیٰ سطحی صلاح ومشورہ جاری ہیں جلد ہی تمام تر تفصیلات کا اعلان کر دیا جائے گا ۔آل انڈیا مہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی کا قیام 12؍ نومبر 2017 کو دارالحکومت دہلی میں ایک پرُ وقار تقریب میں عمل میں آیا تھا۔اس تقریب میں مختلف شعبوں سے وابستہ اہم ترین شخصیات موجود تھی ۔انڈسٹری سے لیکر بزنس تک اور اسپورٹس سے لیکر فلم انڈسٹری تک کی اہم ترین شخصیات کی شرکت ہوئی تھی۔ ان میں ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین ،ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا ،ماضی اور حال کے بالی ووڈ کلاکار زینت امان ،ہیلن جی ،سنیل شیٹی ،بابی دیول ،ارباز خان ،فرحا خان کے نام قابل ذکر ہیں ۔تمام مقررین نے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی کاروباری ،سماجی اور تعلیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اس توقع کا اظہار کیا کہ نوہیرا شیخ کی قیادت میں قیام ہونے والی یہ پارٹی ملک کی سیاست میں قائدانہ رول ادا کریں گی ۔سیاسی سماجی اور معاشی شعبہ میں انقلاب عظیم رونما ہوگا ۔اس موقع پر عالمہ نوہیرا شیخ نے اپنی فصاحت بلاغت سے بھر پور پرمغزتقریر میں ملک کو درپیش مسائل کا حوالہ دیا ۔خواتین کی حالت زار پر روشنی ڈالی اور محبت اور بھائی چارہ کا پیغام دیا ۔عالمہ نوہیرا شیخ کی یہ تقریر فن خطابت اور جوش خطابت کے معاملے میں بلاشبہ بہترین تقریروں میں شمار کی جاتی ہے۔ایک ایک لفظ سے خلوص ،درد مندی اور سوز جھلک رہا تھا ۔تقریر نے حاضرین کو بے حدمتاثر کیا ۔پارٹی نے کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں سبھی سیٹوں پر اپنے اُمیدوار میدان میں اُتارے اگرچہ کوئی اُمیدوار منتخب نہیں ہو سکا ۔لیکن ایک نئی سیاسی پارٹی نے سیاسی منظرنامہ پر اپنی موجودگی درج کرا دی تھی۔اب مہاراشٹر میں مہیلا ایمپاورمنٹ پارٹی قدم رکھ رہی ہے پہلے بلدیاتی انتخابات پھر اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات پر اُس کی نظریں ہیں ۔مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل مچ چکی ہے اور لوگ تفصیلات کا انتظار کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا