این ایچ پی سی نے راجستھان میں 10000 میگاواٹ قابل تجدید توانائی پارکس کی ترقی کیلئے دستخط کئے

0
0

حفیظ قریشی
جموں؍؍ ڈائریکٹر (ٹیکنیکل)، این ایچ پی سی وائی کے چوبے ، سبودھ اگروال، ایڈیشنل چیف سکریٹری، مائنز اینڈ پیٹرولیم ڈپارٹمنٹ اور انرجی ڈیپارٹمنٹ ،سی ایم ڈی، راجستھان قارینیو ایبل کارپوریشن لمیٹڈ اور چیئرمین، راجستھان ارجا وکاس نگم لمیٹڈ کے درمیان لیٹر آف انٹنٹ (LOI) کا تبادلہ ریاست راجستھان میں 10000 میگاواٹ قابل تجدید توانائی (RE) پروجیکٹس/ پارکس کی ترقی’ کے دستاویزات پر 8 فروری 2022 کو جے پور میں راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی موجودگی میں دستخط ہوئے۔واضح رہے این ایچ پی سی لمیٹڈ، ہندوستان کی سب سے بڑی ہائیڈرو پاور کمپنی ہے نے راجستھان رینیو ایبل اینرجی کارپوریشن لمیٹڈ (آر آر ای سی ایل) کے ساتھ ریاست راجستھان میں 10000 میگاواٹ قابل تجدید توانائی (آر ای) پروجیکٹس/ پارکس کی ترقی’ کے لیے ایک لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے جہاں کئی اعلیٰ عہدیداران موجو دوتھے ۔واضح رہے اے کے سنگھ، سی ایم ڈی، این ایچ پی سی کی متحرک قیادت میں، کمپنی اپنے قابل تجدید توانائی کے پورٹ فولیو کو بڑھا رہی ہے اور اس نے مختلف طریقوں کے تحت قابل تجدید توانائی کے کئی پروجیکٹ شروع کیے ہیںاور یہ اقدام اس معاملے میں ایک بڑا سنگ میل ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا