لازوال ڈیسک
جموں؍؍مختلف سکھ اکائیوںب شمول جموں و کشمیر سکھ ویلفیئر فرنٹ ،جموں و کشمیر سکھ کونسل اور دیگر سکھ لیڈران نے چھبیس دسمبر کو ویر بال دیوس منانے کے اعلان خیر مقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نرندر مودی کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہاکہ اس دن چار صاحبزادوں کی بہادری کو یاد کیا جاتا ہے اور ان کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کے اس تاریخی فیصلے کی وجہ سے سکھ اکائیوں میںخوشی کا ماحول ہے ۔اسی سلسلے میں رنجودھ سنگھ نالوا چیئر مین جموں و کشمیر سکھ ویلفیئر فرنٹ اور ہراسیس سنگھ صدر جموں وکشمیر سکھ کونسل نے ایک مشترکہ بیان میں دیگر سکھ لیڈران کے ہمراہ کہاکہ آزدی ہند کے بعد پہلے وزیر اعظم نرندر مودی ہیں جنہوں نے مغلوں اور پہاڑی راجائوں کی تباہ کن پالیسیوں کے خلاف گرو گوبند سنگھ جی کی قربانی کو قبول کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعظم کی جانب سے ماتا گجر کور کی بہادری کو یاد کرنے کا آفیشل اعلان بھی قابل داد ہے ۔انہوں نے اس موقع پر دیگر سکھ لیڈران کے ہمراہ امید جتائی کہ سکھ طبقہ کو ان کا حق دیا جائے گا کیونکہ سکھ طبقہ نے بہادری کے ساتھ فرنٹ لائن پر وطن کی حفاظت کی ہے اور آج بھی کر رہا ہے۔