ای پی ایف او کے علاقائی دفتر جموں میں دس فروری کو ریچ آؤٹ پروگرام کا انعقادکیاجائے گا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ایمپلائز پرویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن کے علاقائی دفترمیںریجنل پی ایف کمشنر رضوان الدین کی رہنمائی میں 10 فروری 2022 کو ریچ آؤٹ پروگرام کا انعقادکیاجا رہا ہے۔جہاں تمام اسٹیک ہولڈرز یعنی ملازمین اور آجروں کے مسائل/شکایات کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ انہیں بیدار اور حساس بنایا جا سکے۔ واضح رہے پنشن عدالت کے ساتھ قریبی تعامل اور پنشن، ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹس وغیرہ کے حل کے لیے موجودہ اور ممکنہ پنشنرز کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔تاہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو مندرجہ بالا پروگرام میں شرکت کے لیے مدعو کیا جاتا ہے تاکہ ان کی شکایات کو فوری طور پر نمٹا جا سکے اور/یا EPFO سے متعلق ان کو درپیش کسی بھی مسائل کو درج کرایا جا سکے۔واضح رہے یہ پروگرام ای پی ایف او ریجنل آفس، ریلوے روڈ، جموں، 180012میں منعقد کیا جائے گا۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا