یہ بجٹ نہیں ہے بلکہ چپت ہے:اکھلیش

0
0

کہابی جے پی نفرت پھیلاتی ہے؛ عوام نفرت کے خلاف متحد ہیں
یواین آئی

لکھنؤ؍؍سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت نے دس سال میں مہنگائی، بے روزگاری میں اضافہ کیا ہے۔ عوام کا استحصال کیا ہے۔ یہ بجٹ نہیں چپت ہے۔ اس بجٹ نے لوگوں کو ’چپت‘لگادیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجٹ سے اترپردیش کی عوام مایوس ہیں۔ ڈبل انجن کی حکومت سے اترپردیش کی توقع پوری نہیں ہوئی۔ اترپردیش میں نوجوانوں کے پاس نوکری کا بحران ہے۔ یہ حکومت نوجوانوں کو قابل احترام روزگار نہیں دے سکتی ہے۔ بی جے پی کی حکومت میں اترپردیش پیچھے چھوٹ گیا ہے۔ جو اترپردیش وزیر اعظم بناتا ہے اسے کے ساتھ تفریق ہوئی ہے۔
یادو نے کہا کہ حکومت کو جانکاری ہے کہ کینسر کی بیماری میں اضافہ ہورہا ہے لیکن بی جے پی حکومت سماج وادی حکومت کے دوران لکھنؤ میں بنائے گئے کینسر انسٹی ٹیوٹ کے لئے بجٹ نہیں دے پارہی ہے۔ حکومت کینسر انسٹی ٹیوٹ نہیں چلاپارہی ہے۔ بی جے پی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہے۔ کسان کی آمدنی دوگنی کرنے کا کوئی روڈ میپ نہیں ہے۔ کسانوں کی فصلوں میں ایم ایس پی کا قانون حق نہیں ملا۔ منڈیوں کے لئے کوئی بجٹ نہیں دیا گیا۔ بی جے پی حکومت نے کسانوں، نوجوانوں کو دھوکہ دیا۔ اترپردیش کی طبی خدمات کا برا حال ہے۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت آپس میں ٹکراتی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اتر پردیش کی بی جے پی حکومت نے دہلی حکومت سے بجٹ میں کچھ نہیں مانگا۔ مرکزی حکومت نے اترپردیش کو بجٹ میں کچھ خاص دینے کی بات تو چھوڑئیے اتر پردیش کا ذکر تک نہیں کیا۔سماج وادی سرکاری نے پوروانچل ایکسپریس وے کو جہاں تک بنایا تھا آج بھی وہیں تک رہ گیا۔ اگر پوروانچل ایکسپریس وے کو غازی پور بلیا سے بکسر تک جوڑ دیا جاتا تو ملک میں بھاگلپور سے دہلی تک پورا ایکسپریس وے۔ شاہراہ مل جاتا لیکن حکومت نے اس کے لئے بجٹ تک نہیں دیا۔کانوڑ روٹ پر دوکانداروں کے نام کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے یادو نے کہا کہ یہ ہم آہنگی کی جیت ہے۔ بی جے پی نفرت پھیلاتی ہے۔ عوام نفرت کے خلاف متحد ہیں۔ بی جے پی اب نفرت پھیلانے میں کامیاب نہیں ہوگی۔ بی جیپی کا کمیونل ایجنڈا ختم ہوگیا ہے۔ فرقہ واریت کا دیا آخری وقت میں پھڑپھڑا رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا