اسمبلی انتخابات سے قبل سٹیٹ ہڈ کی بحالی ناگزیر :وقار رسول وانی

0
0

کہاایل جی کو مزید اختیارات تقویض کرنے کامقصدبھاجپاکواسمبلی انتخابات میں یقینی ہارکاعلم ہے
یواین آئی

سری نگر؍؍جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی نے بدھ کے روز کہاکہ یونین ٹریٹری میں اسمبلی انتخابات کے انعقاد سے قبل ریاست کا درجہ بحال کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی جیت یقینی ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کا وعدہ کیا ہے اور اس پر عملدرآمد بھی ہونی چاہئے۔ان کے مطابق اسمبلی انتخابات سے قبل ریاستی درجے کی بحالی ناگزیر ہے۔
پی سی سی چیف نے کہاکہ اگر مرکز میں کانگریس کی حکومت بنتی تو جموں وکشمیر کو ایک ہفتے کے اندر اندر ریاست کا درجہ بحال کیا جاتا۔کانگریس کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر نے کہا:’بھاجپا کو پوری علمیت ہے کہ اسمبلی انتخابات میں ان کی ہار یقینی ہے اس لئے مرکزی حکومت نے ایل جی کو مزید اختیارات تقویض کئے ہیں۔‘انہوں نے مزید بتایا کہ موجودہ مرکزی حکومت کی جانب سے جموں وکشمیر کے حوالے سے جو دعوئے کئے جارہے ہیں وہ حقائق کے برعکس ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا