’یہ انتخابات ملک کی جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لیے ہے‘

0
90

وزیراعظم مودی ایجنسیوں پر قبضہ کرکے مالی اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں: راہل
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر مرکزی ایجنسیوں پر قبضہ کر کے مالی اجارہ داری قائم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) آئندہ لوک سبھا انتخابات میں 180 سیٹوں کے اعداد و شمار کو عبور نہیں کر سکے گی۔
مسٹر گاندھی نے جمعہ کو پارٹی کا منشور جاری کرنے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا”جس طرح بندرگاہوں، انفراسٹرکچر اور دفاعی شعبے میں اڈانی کی اجارہ داری ہے، اسی طرح مسٹر مودی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور انکم ٹیکس (آئی ٹی) محکمہ کا استعمال کرکے مالیاتی اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ‘‘کانگریس کے لیڈر نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں بہت قریبی مقابلہ ہے اور سب کو 2004 کے ‘انڈیا شائننگ’ نعرے اور اس کا نتیجہ یاد دلایا۔
مسٹر راہل گاندھی نے کہا ‘یہ عام انتخابات نہیں ہیں۔ ایک طرف نریندر مودی جی اور نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) جمہوریت اور آئین پر حملہ کر رہے ہیں اور دوسری طرف انڈیا الائنس ہے جو جمہوریت اور آئین کے تحفظ کی لڑائی لڑ رہا ہے۔ یہ الیکشن دو طاقتوں کے درمیان ہوگا۔انڈیا اتحاد کی قسمت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے عوام کو یاد دلایا کہ یہ ایک نظریاتی لڑائی ہے۔
کانگریس کے سابق صدر نے کہا ’’یہ انتخابات ملک کی جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لیے ہے۔ یہ الیکشن این ڈی اے کے خلاف ہے جو ملک کی جمہوریت اور آئین کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ انڈیا الائنس ملک کے بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کو دو تین صنعتکار نہیں چلا سکتے بلکہ ملک کے عوام کی شراکت سے چلا سکتے ہیں۔
مسٹر گاندھی نے الزام لگایا کہ مسٹر مودی خوفزدہ ہیں اور اسی لئے وہ بار بار ‘اب کی بار 400 پار’ کا نعرہ لگا رہے ہیں۔ الیکٹورل بانڈز کے بارے میں تمام معلومات اور مکمل بلیو پرنٹ سامنے آچکا ہے کہ پیسے کس سے اکٹھے کیے گئے اور کون کون سے کنٹریکٹس دیے گئے اور ان کے بدلے کتنی رقم دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا