جی ڈی سی رام میں متعدد مقابلے منعقد
لازوال ڈیسک
رام بن// این ایس ایس یونٹ نے مباحثہ اور سیمینار کمیٹی، گورنمنٹ ڈگری کالج، رام بن کے اشتراک سے آج یہاں مضمون نویسی، فوٹوگرافی، ویڈیو گرافی اور پینٹنگ کے ضلعی سطح کے انٹر کالج مقابلے کا انعقاد کیا۔وہیںیہ تقریب یوٹی یوم تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں اور کالج پرنسپل پروفیسر ارچنا کول کی سرپرستی میں منعقد ہوئی۔وہیںگورنمنٹ ڈگری کالج رام بن، جی ڈی سی گول، جی ڈی سی بانہال، جی ڈی سی اکھڑال اور جی ڈی سی بٹوٹ کے طلباء نے مختلف کیٹیگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا۔مضمون نویسی کے مقابلے میں جی ڈی سی رام بن کے رنجیت سنگھ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ جی ڈی سی بانہال کے عمر اور جی ڈی سی بٹوٹ کی پریا دیوی نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پینٹنگ مقابلے میں جی ڈی سی رام بن کی سنینا بھٹ، جی ڈی سی بٹوٹ سے پنکی دیوی اور جی ڈی سی اکھڑال کے سنیل سنگھ نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فوٹو گرافی کے مقابلے میں جی ڈی سی رام بن کے ورمل سنگھ نے پہلی پوزیشن، جی ڈی سی بانہال کے الیاس نے دوسری اور جی ڈی سی اکھڑال کے سریندر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔وہیںویڈیو گرافی کے مقابلے میں جی ڈی سی بٹوٹ کے شاداب نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ جی ڈی سی رام بن کے راہول اور جی ڈی سی بانہال کے علیاس نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔وہیںتمام مقابلہ کرنے والوں کو شرکت کے سرٹیفکیٹ دیئے گئے جبکہ مقابلہ جیتنے والوں کو میمنٹوز اور میڈلز دیئے گئے۔