متعلقہ ایجنسی کو ہدایت، سڑک کیلئے فوری طور پر ٹینڈر جاری کرے تاکہ کام وقت پر مکمل ہو سکے
لازوال ڈیسک
پونچھ//ضلع پونچھ کے سرحدی گاؤں دیگوار کے مکینوں کو بڑی راحت فراہم کرنے کے سلسلہ میں ضلع انتظامیہ پونچھ نے جی ایچ ایس ایس دیگوار سے نئے تعمیر شددہ بیتاڑ پل تک اپروچ سڑک کی تعمیر کی منظوری حاصل کر لی ہے۔جبکہ یہ گاؤں دیگوار اور آس پاس کی پنچایتوں کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ ہے۔قبل ازیں، سال2021-22 میں جموں و کشمیر اکنامک ری کنسٹرکشن ایجنسی کے ذریعہ 450 میٹر کے نقطہ نظر کے ساتھ بیتاڑ نالہ کے اوپر دلہن میں 165 میٹر کا اسٹیل گرڈر پل تعمیر کیا گیا تھا۔پل مکمل طور پر کام نہیں کر رہا ہے کیونکہ پل کو مین روڈ سے جوڑنے والا 1080 میٹر سٹریچ ابھی تک تعمیر ہونا باقی ہے۔ علاقے کے مکینوں نے ہائیر سیکنڈ تک پل کے دائیں اپروچ کے درمیان 1080 میٹر سٹریچ کی فوری تکمیل کا مطالبہ کیا تھا۔وہیں ضلع انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کے مطالبہ کو پورا کر دی اگیا جس پر دیگوار گاؤں کے مکینوں نے اس سڑک کی تعمیر کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کوششوں پر بے حد خوشی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہا ہمیں امید ہے کہ علاقے میں مزید ترقیاتی کام ہوں گے اور لوگوں کا یہ اعتماد بڑھے گا کہ موجودہ انتظامیہ عوام کی امنگوں کے مطابق کام کر رہی ہے۔ؤیہ بات قابل ذکر ہے کہ گاؤں دیگوار ایک سرحدی گاؤں ہے اور یہ سڑک ضلع ہیڈکوارٹر سے آنے جانے کی دوری کو کم کرے گی اور دس پنچایتوں کو جوڑنے سے 20 ہزار کی آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔وہیں چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی ، آر اینڈ بی جموں کے جاری کردہ آرڈر کے مطابق اس کام کے لیے 189.28 لاکھ روپے کی تخمینہ لاگت سے تکنیکی منظوری دی گئی ہے۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر پونچھ نے ایگزیکیوٹنگ ایجنسی کو ہدایت کی ہے کہ وہ سڑک کے لیے فوری طور پر ٹینڈر جاری کرے تاکہ کام وقت پر مکمل ہو سکے۔