کہا یو ایل بی اور پنچایتی انتخابات اسمبلی انتخابات کا متبادل نہیں ہیں
لازوال ڈیسک
نوشہرہ؍؍بی جے پی کی زیرقیادت مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے، سابق ایم ایل سی اور کانگریس کے سینئر لیڈر رویندر شرما نے پارٹی کیڈر سے کہا ہے کہ وہ آئندہ میونسپل اور پنچایت انتخابات کے لیے صحیح اور ایماندار امیدواروں کا انتخاب کریں۔آج نوشہرہ میں ایک اجلاسسے تبادلہ خیال کرتے ہوئے رویندر شرما نے بغیر کسی جواز کے پانچ سال سے زیادہ عرصے تک جموں و کشمیر کے لوگوں کو منتخب حکومت سے محروم رکھنے پر بی جے پی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ یو ایل بی اور پنچایتی انتخابات اسمبلی انتخابات کا کوئی متبادل نہیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگر یہ بنیادی انتخابات کرائے جا سکتے ہیں تو اسمبلی انتخابات آسانی سے اور پرامن طریقے سے منعقد ہو سکتے ہیں، لیکن بی جے پی کو شکست کا خوف ہے، اس لیے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں تاخیر ہو رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی ہوں گے، اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو دس سے زیادہ سیٹیں نہیں ملیں گی۔انہوں نے پارٹی کے مقامی لیڈروں سے کہا کہ وہ بہترین اور ایماندار امیدواروں کا انتخاب کریں جو کانگریس پارٹی کے ذریعہ میدان میں اتارے جائیں، جو نوشہرہ میں ایم سی انتخابات کو کامیاب بنائیں گے