اے بی وی پی نے جموں میںCUET داخلہ کے لیے جاری کونسلنگ کے سلسلے میں طلباء کے لیے ہیلپ ڈیسک کا انعقاد کیا

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍خواہشمند طلباء کی مدد اور رہنمائی کی ایک قابل ستائش کوشش میں اے بی وی پی جموں مہانگر کے کارکنوں نے پی ایس پی ایس گورنمنٹ ویمن کالج میں ایک ہیلپ ڈیسک قائم کرکے ایک قدم آگے بڑھایا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پدم شری پدما سچدیو حکومت میں مختلف انڈرگریجویٹ (یو جی) پروگراموں میں داخلے کے لیے فی الحال کونسلنگ اور دستاویز کی تصدیق سے گزر رہے طلبہ کو مدد فراہم کرنا ہے۔ وہیںجاری کاؤنسلنگ کم دستاویز کی تصدیق کا عمل ان امیدواروں کے لیے ایک اہم قدم ہے جنہیں پدم شری پدم سچدیو کالج میں نشستیں الاٹ کی گئی ہیں۔ واضح رہے یہ اقدام اے بی وی پی جموں مہانگر کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہر مستحق طالب علم کے لیے اعلیٰ تعلیم میں منتقلی ہر ممکن حد تک ہموار ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا