یوگی حکومت کسانوں کو فصلوں کی مناسب قیمت دے :پرینکا

0
0

لکھنؤ؍؍کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش میں گنا اور دھان کسانوں کی قیمتوں کی ادائیگی کے سلسلے میں یوگی حکومت کو نشانہ بنایا ہے ۔محترمہ واڈرا نے بدھ کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط لکھ کر کہا کہ حکومت کے ذریعہ اعلان کردہ گنے کی قیمت میں گذشتہ سیشن کے مقابلے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ اس دوران کھاد کی قیمتیں دو گنا ہوچکی ہیں۔ بجلی کے بل میں بھی اضافہ ہوا ہے اور زراعت کے دیگر اخراجات میں اضافہ ہوا ہے ۔ ان سب کی وجہ سے مجموعی طور سے فصل اخراجات میں کافی اضافہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کم و بیش یہی حال دھان کی فصل کا بھی ہے ۔ حکومت نے دھان کی سہاراقیمت 1850 روپئے فی کوئنتل کیا ہے ۔ جبکہ دھان کی فصل کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے ۔کانگریس لیڈر نے کہا کہ کسان کافی برے دور سے گذر رہا ہے ۔ گنا کسانوں کا ہزاروں کروڑوں روپئے کا بقایا ہے ۔اناج مہیا کرانے والے کسانوں کے درد اور ان کے جدوجہد کو سمجھتے ہوئے حکومت کا فرضی ہے کہ انہیں ان کی فصل کی مناسب رقم فراہم کی جائے ۔ کانگریس لیڈر نے امید کا اظہار کیا کہ حکومت جلد ہی اس سمت مناسب قدم اٹھائے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا