لکھنؤ:ْْکانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا ارپردیش میں اب 21فروری تک ہی رہے گی۔
پارٹی کےر یاستی ترجمان انشو اوستھی نے پیر کو بتایا کہ اترپردیش میں بورڈ امتحانات اور طلبہ۔ طالبات کے مفاد کو دیکھتے ہوئے گاندھی نے اپنی بھارت جوڑا نیائے یاترا کا وقت اترپردیش میں کم کردیا ہے۔ یوپی بورڈ کے امتحانات 22فروری سے شروع ہورہے ہیں۔ اس سے پہلے کے پروگرام کے مطابق یاترا کو 16 تا 26فروری تک اترپردیش میں رہنا تھا جبکہ دوبارہ طے شدہ پروگرام میں یاتر کا وقت 16سے21 فروری کردیا گیا ہے۔
نئے پروگرام کے مطابق یاترا اب مرادآباد، امروہہ ، رام پور، بریلی، علی گڑھ وغیرہ اضلاع میں داخل نہیں ہوگی۔ 16فروری کو یاترا وارانسی سے اترپردیش میں داخل ہوگی اور بھدوہی، پریاگ راج، پرتاپ گڑھ کے راستے 19فروری کو امیٹھی پہنچے گی جہاں گاندھی امیٹھی لوک سبھا کے گوری گنج میں عوامی ریلی سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ 20فروری کو یاترا رائے بریلی ہوتے ہوئےلکھنؤ میں داخل ہوگی جہاں رات قیام کا پروگرام ہے۔ 21فروری کو یاترا کا اگلا پڑاؤ اناو ہوگا۔ اناؤ شہر اور شکلا گنج ہوتے ہوئے یاترا کانپور میں داخل ہوگی جہاں سے ہمیر پور ہوتے ہوئے جھانسی پہنچے گی اور 21فروری کو ہی مدھیہ پردیش میں داخل ہوجائے گی۔