رام بن، رمسو کے تاجنیہال میں آگ کی واردات

0
0

، تین بہنوں کی موت
لازوال ڈیسک

رامبن: رامبن ضلع کے رمسو سب ڈویژن میں گزری رات آگ لگنے کے واقعے میں تین بہنوں کی موت ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر رامبن، بصیر الحق چوہدری نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ ایک بدقسمت آتشزدگی کا واقعہ رات کے وقت تحصیل اکھڑال کے علاقے تاجنیہال میں پیش آیا جس میں تین بہنوں کی موت ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق گھر کی تیسری منزل میں تین بہنیں سو رہی تھیں کہ رات گئے آگ لگ گئی اور سب زندہ جل گئیں۔ وہیں آتشزدگی کے اس واقعہ میں مکان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
تاہم ڈی سی نے کہا کہ ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں اور خاندان کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 16 سالہ ثانیہ، 14 سالہ بسمہ اور 12 سالہ سائکا کے نام سے ہوئی ہے، جو تاجنیال کے رہائشی عبداللطیف لون کی بیٹیاں ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا