یوم مزدور: سابق وزیر کنڈل نے کانگریس کی ضمانت کو یاد دلایا

0
73

کہاکانگریس کی حکومت بنتے ہی تمام عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا کام شروع کیا جائے گا
لازوال ڈیسک
وجئے پور؍؍ عالمی یوم مزدور کے موقع پر بدھ کو مختلف مزدور تنظیموں کی جانب سے کئی پروگرام منعقد کیے گئے۔ اس موقع پر مزدوروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی گئی۔اس موقع پر جموں و کشمیر ریاستی نائب صدر انڈین نیشنل کانگریس یشپال کنڈل نے یوم مزدور پر ریاست اور ملک بھر میں مزدوروں کے طور پر کام کرنے والے تمام ملازمین کو مبارکباد دی۔وہیں کانگریس پارٹی کی ضمانت کو یاد دلاتے ہوئے کنڈل نے کہا کہ کانگریس نے اپنے منشور میں ہر کارکن کے لیے یومیہ اجرت کے طور پر 400 روپئے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کانگریس کی حکومت بنتے ہی تمام عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کا کام شروع کیا جائے گا۔ کنڈل نے کہا کہ کانگریس پارٹی محنت کش طبقے کے ساتھ انصاف کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اسی کے مطابق انھیں معاشی استحکام لانے کے لیے ان کی مساوی ترقی کے لیے بااختیار بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جموں و کشمیر میں کم از کم اجرت کے قانون کو لاگو کرکے محنت کش طبقے کو انصاف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور جموں و کشمیر میں مزدور طبقے کے ساتھ ساتھ کسان بھی محنت کش طبقہ ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں غیر منظم شعبے کے مزدوروں کے لیے انصاف اور ایسے مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کا بھی مطالبہ کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا