جموں و کشمیر پولیس نے مویشیوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناکر 9 مویشیوں کو بچایا

0
50

مویشی اسمگلر فرار،پولیس اسٹیشن سانبہ میں معاملہ درج،مزید کاروائی جاری
راکیش چودھری
سانبہ؍؍مویشیوں کے اسمگلروں کے خلاف اپنی مہم کو تیز کرتے ہوئے، جموں و کشمیر پولیس نے پولیس اسٹیشن سانبہ کے دائرہ اختیار میں مویشی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے اور اسمگلروں کے چنگل سے نو مویشیوںکو بچایا ہے۔وہیںانچارج پولیس چوکی مانسر کی سربراہی میں پولیس چوکی مانسر کی ایک پولیس پارٹی نے مویشی اسمگلنگ کی کوشش کو کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے 9 مویشیوں کو بازیاب کرایا جو مانسر-سرینسر روڈ کے راستے پیدل اسمگل کیے جارہے تھے۔دریں اثناء پولیس ٹیم نے مویشی اسمگلروں کا پیچھا کیا لیکن وہ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تاہم بچائے گئے تمام مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن سانبہ میں ایف آئی آر نمبر 121/2024درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا