ونے شرما
ادھمپور //: شہر کے مختلف اسکولوں میں بڑی ہی عقیدت کے ساتھ اُساتذہ کا دن منایا گیا۔ اس موقع پر، بچوں نے مختلف اقسام کے رنگا رنگ پرروگرام پیش کئے ۔ اسی سلسلہ کو لیکریہاں اے۔او ۔سی ہائر اسکندری اسکول میں یومِ اُساتذہ پر ایک اہم تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ پروگرام کی شروعات ڈاکٹر رادھا کرشن کی یاد سے کئی گئی ، اس موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور اسکولی طلباء نے موقع کی مناسبت سے اپنے رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کئے ۔ اس کے علاوہ اس پر وقار موقع پر بچوں میں مٹھائیاں بھی بانٹی گئی ۔ اسی سلسلہ میں اپنے خطاب میں سکول کے پرنسپل کرنن جموال نے کہا کہ آج کا دن اساتذہ کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے اور قوم کی تخلیق اساتذہ پر ہے۔ انہوں نے اساتذہ کے تعاون کو بھارت کے فروغ اور ترقی کے لئے اُساتذہ کے کردار کی سرہانہ کی اور تقریب کے آخر میں انہوں نے اساتذہ اور بچوں کی صحت مند اور اچھی زندگی کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے انہیں مبار کبادی بھی پیش کی