گھورڈی ہیلتھ سینٹر میں نئی ایمبولینس ملنے پر لوگوں نے کیاممبر اسمبلی کا شکریہ

0
0

ونے شرما

ادھمپور //گھورڈی پی ایچ سی سینٹر میں نئی ا یمبولینس ملنے کو لیکر لے کر گھورڈی پنچایت کے سابق سرپچ بھارت بھوشن شرما اور علاقے کے لوگوں نے ممبر اسمبلی دینا ناتھ کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر گھورڈی پنچایت کے سابق سرپنچ معزز شخصیت بھارت بھوشن شرما نے بتایا کہ گھورڈی پی ایچ سی سینٹر جو ایمبولیس ملی تھی اس ملے ہوئے کئی سال ہو چکے تھے اور وہ کافی پرانی ہو چکی تھی ۔جس کو لے کر علاقے کے لوگوں نے پی ایچ سی سینٹر میں نئی ایمبو لینس ملنے کے لئے، مقامی ایم ایل اے نے دینا ناتھ بھگت سے رابطہ کیا تھا اور علاقے کے لوگوں کی طلب کے مطابق، ایم ایل اے دینا ناتھ بھگت نے کہا کہ تھا کہ پی۔ایچ ۔سی سینٹر گھورڈی کے لئے متعلقہ وزیر سے کہہ کر سینٹر کے لئے نئی ایمبولینس دلوائی ۔ اسی سلسلہ میں جیسے ہی نئی ایمبلیس ہسپتال میں آج پہنچی تو علاقے کے لوگوں نے کافی خوشی ظاہر کی اور رکن اسمبلی دینا ناتھ بھگت کا شکریہ ادا کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا