یوتھ کانگریس نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا

0
0

مودی حکومت ملک کے نوجوانوں کے لیے بے روزگاری کا تحفہ لے کر آئی ہے:بی وی سرینواس
یواین آئی

نئی دہلی؍؍یوتھ کانگریس نے بدھ کو نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مودی حکومت کی آمریت کے خلاف پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا اور کہا کہ جمہوریت کو دبا کر نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔یوتھ کانگریس کے صدر بی وی سرینواس نے پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کے لیے جمع یوتھ کانگریس کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت جمہوریت کو کچل رہی ہے، بے روزگار نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہو رہا ہے اور جم کر ڈکٹیٹر شپ چل رہی ہے لیکن یوتھ کانگریس اس آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور فسطائی طاقتوں کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔مسٹر سرینواس نے کہا کہ آج ہزاروں نوجوان بی جے پی حکومت کے خلاف پارلیمنٹ کا گھیراؤ کرنے کے لیے دہلی پہنچے جو نوجوانوں کے مستقبل کو کچل رہی ہے اور جمہوریت کا قتل کر رہی ہے۔ مودی حکومت ملک کے نوجوانوں کے لیے بے روزگاری کا تحفہ لے کر آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت 141 ارکان اسمبلی کو معطل کرکے جمہوریت کو کچل رہی ہے اور بے روزگاری کے سبب نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلا جارہا ہے۔یوتھ کانگریس لیڈر نے کہا کہ اب نوجوان ملک کی جنگ لڑیں گے اور مرکز کی مودی حکومت کے اقتدار کے گھمنڈ کو توڑ دیں گے۔ جمہوریت کے تحفظ اور بے روزگار نوجوانوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے پارلیمنٹ سے سڑکوں تک جدوجہد جاری رہے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا